According to the Quran-e-Karim, all mankind are equal(تمام انسان برابر ہیں),& that Allah does not look to our race or color, but to our piety and righteous actions.[49:13]

Awam Encyclopedia

Encyclopedia about Castes & Tribes in Urdu and English, Castes and Tribes History, People, Customs, Culture and all abouts in Urdu and English.


بھون (انگریزی: Bhoun) پاکستان کا ایک پاکستان کی یونین کونسلیں جو ضلع چکوال میں واقع ہے۔ موضع بھون بہت ہی قدیمی گاؤں ہے پاکستان آزاد ہونے سے پہلے گاؤں میں ہندؤ آباد تھے قیام پاکستان کے بعد موضع بھون میں اکثر قطب شاہی اعوان آباد ہوئے دیگر اقوام میں گجر چوہاں کھوکھر، گوندل خان، نواب، راجا، کشمیری، سید، ٹمن، بلوچ جنجوعہ، بدھال، چکھڑال، ریتال، راجپوت، چوہدری، آرائیں اور مغل آباد ہیں۔ گاؤں کا کل رقبہ آٹھ سو ایکڑ پر مشتمل ہے ،بھون کا سارا علاقہ زرخیز زمین پر مشتمل ہے جبکہ قصبہ کے چاروں طرف سرسبز شاداب خوبصورت کھیت ہیں یہاں کی مشہور پیداوار میں گندم ،چاول ،کپاس ،گنا ،مکئی ،باجرہ ،مونگ ،پھلی اور تمباکو ہیں۔ اس گاؤں میں سات مساجدہیں موضع بھون میں دو اسکول جن میں ایک بوائز اور ایک گرلز اسکول ہے موضع بھون میں ایک ڈاک خانہ ہے اور گاؤں کی زیادہ تر آبادی زراعت کے پیشہ سے منسلک ہے ماڈل ڈویلپمنٹ ویلفیئر کونسل، ایک دستکاری اسکول اور لائبریری قائم ہے

انگریز عہد حکومت میں مندرہ سے چکوال بھون ریلوے لائن جاتی تھی اب مندرہ سے بھون تک اس ریلوے لائن کے آثار ختم ہو گئے ہیں۔ آٹھ سو سال پرانے قصبے کی بنیاد راجا داہر کے ایک بیٹے بھون نے رکھی تھی اور اپنے نام کی مناسبت سے اس قصبہ کا نام بھون رکھا۔ 8ہزار آبادی خوبصورت خوشنما پر فضا سر سبز شاداب و قدرتی نظاروں سے بھرپور یہ قصبہ بھون کا شمار ضلع چکوال کے مشہور تاریخی قصبوں میں سے ہوتا ہے۔ آج بھی یہاں کی تاریخی عمارتوں پر ہندو عہد کے فن تعمیر کی خوبصورت اور لاجواب جھلک نمایاں نظر آتی ہیں جو دیکھنے کے لائق ہے۔ یہ عمارتیں اپنے گزرتے و قت کی یاد تازہ کرتی ہیں اور قصبے کی ثقافت کی آئینہ دار اور قدیم طرز تعمیر کا انمول نگینہ ہیں۔ تقسیم ہند سے قبل یہاں پر مسلمانوں کے علاوہ ہندو کثیر تعداد میں تھے۔ قصبہ کے لوگ جنگجو، تنومند، جفاکش اور محنتی ہیں۔ علاقہ کی اکثریتی آبادی کا پیشہ کھیتی باڑی ہے۔ یہاں کے لوگ فوجی ملازمت کو بھی ترجیح دیتے ہیں۔ یہ قصبہ اچھی نسل کے بیل اور گھوڑوں کی وجہ سے مشہور ہے۔ انڈیا کی فوج کے سابق جنرل اروڑا کے والد رائے بہادر سردار جے سنگھ،بھارت کی ہوٹل انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ مشہور کاروباری فیملی اوبرائے، ممبئی کے مشہور فلمی کپور خاندان کے جد امجد، انڈیا کے مشہور موسیقار مدن موہن، بولی وڈ کی دت فیملی، پاکستان کا مشہور صنعتکار سہگل خاندان، چندر گپت موریہ کا اتالیق اور وزیر اعظم پنڈت چانکیہ کوٹلہ، غلام محمد (انگریز عہد کے مشہور زمیندار)، محمد فیروز خان، محمد نواز خان، نذر حسین کیانی، جعفر حسین کیانی، تصدق حسین کیانی ان سب شخصیات کا تعلق بھون قصبہ سے ہے۔


قطب شاہی علوی کھوکھر    میاں محمد یعقوب علوی بیروٹوی    دیوال    ڈھرنال    اعوان پورہ    اللہ یار خان    یوسف جبریل    ڈھوک اعوان    ٹی سی ایس کورئیر    Awan and Other Tribes Population    سلطان بازید محمد    چھنی تاجہ ریحان    بیروٹ    کھودے    غلام مرتضٰی ملک شہید    حکیم احمد الدین    بھرپور    واصف علی واصف    خواجہ شمس الدین سیالوی    ابوالفضل کرم الدین دبیر    حافظ غلام احمد    حافظ محمد مقبول الرسول للہی    قاضی شمس الدین    حضرت سلطان باہو    بابر افتخار    دیگر مسلم قبائل    غلام نبی للہی    اولمپیئن ملک محمد نواز    میجر جنرل تجمل حسین ملک    مل اعوان    مکھڈ شریف    محمد حمید شاہد    عبدالستار علوی    خواجہ زین الدین    شور کوٹ    ملک منور خان نامزد نشان حیدر    جبی    غلام اللہ خان    محمد جمال الدین ملتانی    حفیظ ماہی    محمد یار فریدی    مرزا عبدالقادر بیدل    غازی سید سالار مسعود    خواجہ امیر احمد بسالوی    محمد اکرم نشان حیدر    سلطان غلام دستگیر فخر کشمیر    کندوال    گنگ اعوان    خادم حسین رضوی    احسان الحق قادری    گنگال اعوان    سید حامد سبزواری    ردھانی    ائیر مارشل نور خان    اعوان دوسروں کے نکتہ نظر سے    مرزا مظہر جان جاناں    تریڑ اعوان برادری    بھمب اعوان    یاسین ملک    بھون    سعد حسین رضوی    ملک میاں محمد    ملک المدرسین عطا محمد بندیالوی    دامن مہاڑ    قاضی سلطان محمود    قاضی نور عالم    تاریخ اعوان    حزیر اعوان    خواجہ فضل الدین کلیامی    بھاگوال    حافظ دوست محمد للہی    چاہ اگرال    ملک پور    اعوان شریف    بلال آباد    ڈیرۂ اعوان    نور سلطان القادری    سلطان ریاض الحسن    مجوکہ    میاں صاحب قصہ خوانی    ڈھوک بدہال    مرجان اعوان    ڈھوک بازا    راستی بی بی    انور بیگ اعوان    خواجہ احمد خان میروی    پنڈوال    شیر محمد اعوان    محمد علی مکھڈوی    مشعال ملک    اوچھالی    سیلواں    موڑہ گنگال    شیر شاہ اعوان وکٹوریہ کراس    اعوان کڑی    سلوئی شریف    غازی ممتاز قادری    ڈھوک گنگال    اعوان جینیاتی تھیوری        اعوان کلاں    میاں محمد جیون    گھلی اعوان    خواجہ شمس الدین سید پوری    محمد عبیداللہ علوی    احمد ندیم قاسمی    سولنگی اعوان